آج کہاں کہاں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم زیریں سندھ میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: چھور،مٹھی40 ، نور پور تھل ، گوادراورلسبیلہ میں 39 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں