موسم میں عجیب و غریب تبدیلی، تیز خشک گرد آلو صحرائی ہوائیں چلیں گی، کتنے دن صورتحال برقرار رہے گی؟

کراچی (پی این آئی)موسم میں عجیب و غریب تبدیلی، تیز خشک گرد آلو صحرائی ہوائیں چلیں گی، کتنے دن صورتحال برقرار رہے گی؟۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباو ڈپریشن میں تبدیل ہونے کی صورت میں کراچی میں تیز ، خشک اور صحرائی ہوائیں چل

سکتی ہیں۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباو جنوبی گجرات کے قریب موجود ہے جو واضح ہوا کے کم دباو میں تبدیل ہوگیا ہے۔سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ہوا کا یہ کم دباو ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے، جس کے بعد اس کا رخ شمال مغرب کی جانب ہوسکتا ہے۔ڈپریشن کے زیر اثر جنوب مشرقی سندھ میں ہلکی سے معتدل بارش ہوسکتی ہے، ڈپریشن کے اثرات کراچی میں تیز ہواوں کی صورت میں نظر آسکتے ہیں اور خشک صحرائی ہوائیں چل سکتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں