کراچی میں ہیٹ ویو کے حوالے سے دوسرا الرٹ جاری کردیا گیا، گرمی کی حالیہ لہر مزید کتنے روز برقرار رہے گی؟ منگل کو زیادہ سے زیادہ پارہ کتنے ڈگری ریکارڈ ہوا؟

کراچی(پی این آئی)کراچی میں ہیٹ ویو کے حوالے سے دوسرا الرٹ جاری کردیا گیا، گرمی کی حالیہ لہر مزید کتنے روز برقرار رہے گی؟ منگل کو زیادہ سے زیادہ پارہ کتنے ڈگری ریکارڈ ہوا؟، محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کے حوالے سے دوسرا الرٹ جاری کردیا، گرمی کی حالیہ لہر مزید 4 سے 5 روز برقرار رہے گی، منگل

کو زیادہ سے زیادہ پارہ 37.7 ڈگری ریکارڈ ہوا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو کے حوالے سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق اگلے 4 سے 5 روز شہر گرمی کی لپیٹ میں رہے گا، ہیٹ ویو کے دوران مطلع گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، اگلے چندروز کے دوران زیادہ سے زیادہ پارہ 42 ڈگری تک بڑھنے کی توقع ہے، دن کے وقت سمندری ہوائیں بند اور بلوچستان کی گرم ریگستانی شمال مغربی ہوائیں چل سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی موجودہ لہر وسط ایشیا پر ہوا کے انتہائی دباؤ کے سبب ہے، شہری صبح 11 سےشام 4 بجے کے دوران گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں اور متعلقہ ادارے غیر معمولی صورتحال کے حوالے سے اقدامات کو یقینی بنائیں، منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.7 ڈگری ریکارڈ ہوا، شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 14 فیصد رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر سمندری ہوائیں بند رہنے کے بعد شام کو جزوی طور پر بحال ہوئیں، محکمہ موسمیات کے مطابق آج (بدھ) کو شہر کا موسم گرم ومرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ 41 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close