بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان، محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگاجبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقا مات پرہلکی با رش کاامکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم بالائی

خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش ( ملی میٹر) : کالام 13 ،سیدوشریف 03،چترال ، میرکھانی02 ، دروش اورمالم جبہ میں 01 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:سبی ، چھور، مٹھی40 ،لسبیلہ اور بہاولنگر میں38 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں