تازہ ترین

کہیں موسم گرم اور کہیں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی با رش کاامکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم

اور خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش ( ملی میٹر) : خیبر پختونخوا: چترال، دروش02،میر کھانی اورکالام میں 01 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: کراچی 40،شہید بینظیر آباد،سبی اورٹھٹھہ میں39 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں