اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ با رش کاامکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔
تاہم بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش ( ملی میٹر) : خیبر پختونخوا: میرکھانی 05،دروش 04اور کالام میں 01 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: شہید بینظیر آباد43، لسبیلہ41،چھور، سکرنڈ، حیدر آباد اورمٹھی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں