اگلے چوبیس گھنٹے ملک بھر کا موسم کیسارہےگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان کے کچھ اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا میں بارش ہوئی ۔

سب سے زیادہ بارش( ملی میٹر) : خیبر پختونخوا :میر کھانی ، دروش ،کالام 04، چترال،تخت بھائی03 اور دیر میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت42،شہید بینظیر آباد41اوردادؤمیں40 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں