کہاں کہاں بارش ہو گی اور کہاں سورج چمکے گا؟محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کےمطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان کے کچھ اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوااورگلگت بلتستان

میں بارش ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش( ملی میٹر) : خیبر پختونخوا : چترال 04، دروش 02، گلگت بلتستان : گلگت میں01 ملی میٹر بارش ریکاڑد کی گئی۔گزشتہ روزریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی ، نور پورتھل40،تربت اور رحیم یارخان میں39 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں