موسم سرما میں ریکارڈ برفباری اور بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

پشاور(پی این آئی) طوفانی بارشوں کے بعد اب خیبر پختونخوا میں رواں سال سردی معمول سے زائد ہو گی موسمی ماہرین کے مطابق ریکارڈ برف باری اور بارش بھی خارج از امکان نہیں ۔ملک میں اب موسم سرماہ کادورانیہ معمول سے زائد ہو گا سردی بھی زائد پڑیگی جبکہ پشاور سمیت صوبے بھر اور قبائلی اضلاع کے

علاوہ ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ بھی ہو گا۔شمالی علاقوں میں معمول سے کئی برف باری ہو سکتی ہے ۔ چترال ، کالام ، سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بھی زیادہ برف باری کے امکانات ہیں ۔ ماہرین کے مطابق لالینا نامی موسمی پیٹرن کے ظاہر ہونے سے سردی زیادہ پڑیگی گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال ملک میںسردی معمول سے زائد ہوگی ۔ رواں سال خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ طویل تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close