اگلےتین دن کے دوران بارشیں، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق گزشتہ 2 دنوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا کے مختلف جبکہ بالائی پنجاب اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کیساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری ہوئی- گلگت بلتستان اور شمالی خیبرپختونخوا کے انتہائی بلند مقامات پر ہلکی برف باری

بھی ہوئی-اگلے تین دن کے دوران یعنی بدھ تک کمزور مغربی ہواؤں کے زیر اثر بالائی خیبرپختونخوا کشمیر اور بالائی پنجاب میں کہیں کہیں یا کچھ ایک مقامات پر گرج چمک اور آندھی کیساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ممکن ہے- شمالی علاقہ جات میں بلند پہاڑوں پر ہلکی برف باری بھی ممکن ہے-ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہیگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close