اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخوا ، اسلام آباد، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم
گرم اور خشک رہا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش( ملی میٹر) :پنجاب : اٹک 11، خیبر پختونخوا:چراٹ06، زیریں دیر، میر کھنی 04، پشاور( سٹی04،ائیر پورٹ02) ، مالم جبہ 02، تخت بائی01 اور کشمیر: راولاکوٹ میں 02ملی میٹر بارش ریکاڑد کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 41، دادو اور سبی میں40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں