کہاں بارش ہو گی اور کہاں سورج آگ برسائےگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)کہاں بارش ہو گی اور کہاں سورج آگ برسائےگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی، اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ زیریں علاقوں میں شدید گرم رہا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ زیریں

علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔جبکہ پنجاب،خیبر پختون خواہ اور صوبہ بلوچستان میں پیر کے روز بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت 43،نورپورتھل 42 ،خان پور اور بہاول پورمیں 41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔پیر کے روزاسلام آباد میں موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان ہے۔جبکہ صوبہ سندھ کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مٹھی، اسلام کوٹ، ٹھٹھہ ،بدین میں مطلع جزوی ابر آلود جبکہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان تھا ، تاہم پیر کے روز صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close