سردی کو فی الحال بھول جائیں، محکمہ موسمیات نے گرمی کی شدید لہر کا الرٹ جاری کر دیا

کراچی (پی این آئی) موسم ٹھنڈا نہیں بلکہ مزید گرم ہو جائے گا، محکمہ موسمیات نے گرمی کی شدید لہر کا الرٹ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر کے ماہ میں بھی گرمی کی شدت کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ جائے گی۔ عمومی طور پر مون سون

سیزن کے اختتام کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت بدتریج کم ہونا شروع ہو جاتی ہے، تاہم رواں سال صورتحال مختلف دکھائی دے رہی ہے۔ستمبر کا مہینہ اختتام کی جانب گامزن ہے، تاہم پھر بھی گرمی کی شدت میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہوا ہے۔ اس صورتحال میں محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ میں گرمی کی شدید لہر آنے کا الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 21 ستمبر سے کراچی میں شدید ہیٹ ویو آئے گی۔گرمی کی یہ شدید لہر کئی دن برقرار رہ سکتی ہے۔ کراچی میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا جائے گا۔دوسری جانب لاہور میں بھی گزشتہ چند روز سے یکدم گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا اور درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا گیا۔ جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بھر میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ درجہ حرارت، سبی ، نورپورتھل میں 42، بھکراور بہاولنگر میں41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close