آئندہ پورا ہفتہ لاہور کا موسم خشک رہے گا: محکمہ موسمیات

لاہور (پی این آئی) آئندہ پورا ہفتہ لاہور کا موسم خشک رہے گا: محکمہ موسمیات۔محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے لاہور میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی سنادی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں جبکہ موسم خشک رہنے سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی

گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ کئی روز سے موسم خشک رہنے کی وجہ سے دن کو گرمی کی شدت اب بھی کافی زیاد ہ ہے،تاہم ملک بھر میں راتیں ٹھنڈی ہونا شرو ع ہوگئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close