آئندہ 24گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟بارش ہو گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)آئندہ 24گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا ؟بارش ہو گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی، آئندہ 24گھنٹے کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے

گا۔ تاہم خیبرپختونخوا، سندھ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش گلگتایک ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت 43 اور دادو 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close