موسم سرما کی پہلی برفباری، پہاڑی علاقوں نے برف کی چادر اوڑھ لی، سیاحوں کیلئے خصوصی ہدایا ت جاری

بابوسر ٹاپ (پی این آئی) سردی کا موسم آگیا، خیبرپختونخواہ کے کچھ علاقوں میں برفباری کا آغاز، بابوسر ٹاپ اور دیگر علاقوں نے برف کی چادر اوڑھ لی، سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق مون سون کے اختتام سے ملک کے شمالی علاقوں میں موسم گرما تقریباً اپنے اختتام کے قریب ہے۔

کچھ شمالی علاقوں میں برفباری کے آغاز سے موسم سرما کا آغاز بھی ہوگیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں غیر متوقع طور پر گلگلت بلتستان ریجن میں اسکردو کے علاقے میں برفباری کا آغاز ہوگیا تھا۔ اس ریجن میں عمومی طور پر 15 ستمبر کے بعد برفباری کا آغاز ہوتا ہے، لیکن رواں سال وقت سے قبل ہی برفباری کا آغاز ہوا۔ جبکہ اب خیبرپختونخواہ کے کچھ علاقوں میں بھی برفباری کا آغاز ہوا ہے۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 2 روز کے دوران بابوسر ٹاپ اور دیگر علاقوں نے برف کی چادر اوڑھ لی۔اس تمام صورتحال میں سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان علاقوں کا رخ کرتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ جبکہ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا، بالائی سندھ اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم بھارتی گجرات اور ممبئی میں موجود ہے۔اس سسٹم کے باعث مون سون ہوائیں مشرقی سندھ میں داخل ہو گئیں ہیں جو آئندہ 4 سے 5 روز تک موجود رہے گا لیکن اس کی شدت انتہائی کم ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close