آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم کیسارہے گا؟محکمہ موسمیات نے شہریوں کو آگاہ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم شام /رات بالائی خیبرپختونخوا،خطہ پوٹھوہار،کشمیراور گلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک

رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،زیریں سندھ ، گلگت بلتستان، بلو چستان اورپنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر ) : خیبرپختونخوا: مالم جبہ 32، دیر (اپر02، لوئر 02) سندھ : کراچی ( سرجانی 28، گلشن حدید 14، نارتھ کراچی 03، ناظم آباد، گلستان جوہر ، سعدی ٹاؤن ، مٹ کمپلکس کراچی 01)، پبجاب : نورپورتھل 04 ، گلگت بلتستان: بگروٹ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی ۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 44،دادواورسکھر میں 41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

close