آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبر سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، بالائی سندھ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم زیریں سندھ میں گرج

چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر) : سندھ : ڈپلو 21، لاڑکانہ 08 ، مٹھی، اسلام کوٹ 07،نگر پارکر06،چھا چھرو03، میرپورخاص 02 اور چھور میں 1 0ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی ۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 43، سبی اوربہاولنگر میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close