کراچی سے جمعہ سے بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

کراچی (پی این آئی) 15 ستمبر کے بعد یعنی منگل سے جمعہ کے درمیان جنوبی و مشرقی سندھ کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا امکان ہے- اس دوران وسطی و شمالی سندھ میں اور جنوبی پنجاب میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے طوفان بن سکتے ہیں-ملک کے دیگر علاقوں

میں فی الحال کسی بڑے بارشوں کے اسپیل کی آمد دکھائی نہیں دے رہی- ملک کے دیگر صوبوں میں تقریبا مون سون ختم ہوچکا ہے- اگلے دو دن تک مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے زیر اثر بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ممکن ہے 15 سے 20 ستمبر کے دوران ملک کے بالائی و کچھ وسطی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ اثر انداز ہوسکتا ہے-

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close