کراچی میں‌ایک بار پھر گرج چمک کے ساتھ بارش کی امکان، محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی، الرٹ جاری

کراچی(پی این آئی):کراچی میں‌ایک بار پھر گرج چمک کے ساتھ بارش کی امکان، محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی، الرٹ جاری، محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر طوفانی بارش کی پیش گوئی کردی جس کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے متعلقہ محکموں کو تیار رہنے

کی ہدایت کی ہے۔نجی ٹی وی نیوز کے مطابق مون سون کی ہوا کے کم دباؤ کے باعث مون سون کا سسٹم مشرقی سندھ میں داخل ہوگیا ہے جس کے باعث کراچی میں بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ بھارتی گجرات اور ممبئی کے جانب موجود ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہوا کے کم دباؤ کے باعث کراچی میں کل یعنی 13 ستمبر کی شام یا رات میں بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب سندھ میں ایک اور طوفانی بارشوں کے اسپیل کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ڈی ایم اے سندھ نے الرٹ جاری کردیا۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ہونے والے الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں جنوب اور جنوب مشرقی سندھ کے اضلاع میں طوفانی بارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے نے ڈپٹی کمشنرز کو پہلے سے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات کردی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں