اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخو، بالائی سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک
رہا۔ تاہم زیریں سندھ میں بارش ہوئی۔بارش (ملی میٹر ) : سندھ :مٹھی 42 ،ڈپلو21، اسلام کوٹ 05، پڈعیدن 03 اور چھور میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی ۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 43، سبی 42 ،بہاولنگر ، اوکاڑہ ، بہاولپور اور نورپورتھل میں 41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں