کراچی(پی این آئی)کراچی والے ہو جائیں خبردار، بارش آ رہی ہے، کب سے کب تک ہو گی؟ شدت کتنی ہو گی؟ جانیئے اس رپورٹ میں، ہوا کے کم دباؤ کے باعث مون سون ہوائیں مشرقی سندھ پہنچ گئی ہیں جس کے باعث کراچی میں بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ بھارتی گجرات
اور ممبئی کے جانب موجود ہے۔حکام محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کے کم دباؤ کے باعث مون سون ہوائیں مشرقی سندھ پہنچ گئی ہیں، جس کے باعث کراچی میں کل شام یا رات ہلکی بارش اور بوندا باندی ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ایک اور ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال میں 19 سے 20 ستمبر کے قریب بن رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں