کہیں بارش تو کہیں دھوپ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان کے کچھ اضلاع میں بارش کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 44، سبی 42 اور بہاولنگر میں 41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں