ستمبر کے تیسرے ہفتےمیں ملک بھرمیں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند روز کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف اور موسم گرم رہیگا۔ البتہ آج سے اگلے دو دنوں کے دوران ایک کمزور مغربی ہواؤں کے زیر اثر دوپہر سے رات کے درمیانی اوقات میں بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں چند ایک

مقامات گرج چمک اور آندھی کیساتھ بارش ہوسکتی ہے دوسری صورت میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا کشمیر کے اکا دکا مقامات پر بھی امکانات بن سکتے ہیں۔ ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور صاف رہیگا۔بارشوں کا ایک نیا سلسلہ ملک میں ستمبر کے تیسرے ہفتے کے دوران آسکتا ہے۔ فی الحال تبدیلی ممکن ہے مزید اپڈیٹس کا سلسلہ وقتا فوقتا جاری رہیگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close