جمعہ کے روز بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم شام/رات بالائی خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اورکشمیر کے کچھ اضلاع میں بارش کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم پنجاب : بھون (چکوال)

13،خیبرپختونخوا: پشاورایئر پورٹ 05 اور سٹی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 44،دادو،سکھراور بہاولنگرمیں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close