پاکستان کا موسم اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کیسا رہے گا؟ بارش ہو گی یا سورج آگ برسائے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان کا موسم اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کیسا رہے گا؟ بارش ہو گی یا سورج آگ برسائے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی، سندھ میں سیلابی ریلے نے تباہی مچادی، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ، ڈیفنس ویو قبرستان میں بارش کا پانی جمع، قبریں بیٹھ گئیںمون سون کی طوفانی بارشوں نے

کراچی کی بستیوں کو شدید متاثر کیا جب کہ کئی علاقوں میں تاحال معمولات زندگی مکمل بحال نہ ہوسک۔کراچی کی انتظامیہ بھی بے بس نظر آ تی ہے، بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے جہاں اکثر رہائشی بستیوں کے مکین شدید متاثر ہوئے وہیں قبرستان بھی محفوظ نہ رہ سکے۔دریائے سندھ کوٹری بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافے کے باعث نچلے درجے کے سیلابی ریلے کی آمد شروع ہونے کی وجہ سے ہزاروں ایکٹر پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ انتظامیہ کے مطابق کوٹری بیراج کے مقام سے نچلے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے، اس وقت اپ اسٹریم میں پانی کی سطح ایک لاکھ 88 ہزار 45 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جب کہ ڈاؤن اسٹریم میں پانی کی سطح ایک لاکھ 85ہزار 9 سو 15کیوسک ریکارڈ کی گئی۔بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم پنجاب :نورپورتھل 46 اورخیبر پختو نخوا:میرکھانی میں 13ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔گزشتہ ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:تربت 42، سبی اور پڈعیدن میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد میں موسم خشک اور گرم رہیگا۔ بلوچستان میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔پنجاب میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔سندھ میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ خیبر پختونخوا میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہیگا ۔ اس دوران ما لاکنڈ، مانسہرہ، شانگلہ، دیر، چترال اور کرم کےاضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ گلگت بلتستان اورکشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close