اسلام آباد(پی این آئی)2020 کا تاریخی مون سون پاکستان سے رخصت ہونے باقی کچھ دن رہ گئے ہیں۔اس مون سون سیزن میں توقع سے زیادہ بارشیں ہوئیں۔جس میں سندہ سب زیادہ متاثر ہوا۔ اس کے ساتھ ملک کے بیشتر مون سون زون میں اچھی اور معمول سے زیادہ بارشیں ہوئیں۔ اگلے چھ سات دن ملک کے بیشتر مقامات
پے موسم گرم اور خشک رہنے کے امکانات،کہیں کہیں لوکل ایکٹوٹیز ممکن ہیں، اس ماه 15 تاریخ کے بعد پوسٹ مون سون شروع ہوجائے گا۔جس سے اچھی بارشیں ہوسکتی ہیں، اس کے علاوہ توقع کی جا رہی ہے کہ مون سون سیزن ختم ہونے سے پہلے ایک سلسلہ ملک پے اثر انداز ہو۔(15 سے 25) کے درمیان جس کا زیادہ فوکس جنوبی پاکستان جنوبی مشرقی سندھ ہوسکتا ہے۔گڈو بٸراج پے اس وقت درمیانے سے اوچے درجے کا سیلاب گذر رہا ہیں ۔۔تقریباً550000 کا ريلہ گذر رہا ہے۔آج اور کل اس مزید پانی بڑھے گا۔اس کے بعد پانی کی سطح میں تیزی سے کمی آئےگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں