پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا۔تاہم کشمیر ، بالائی خیبر پختونخوا ،شما ل مشرقی پنجاب اور

گلگت بلتستان میں با رش ریکا رڈ کی گئی۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر):کشمیر:کوٹلی 31، مظفرآباد (ائیرپورٹ 29،سٹی 20)، گڑھی دوپٹہ 07،راولاکوٹ 06،خیبرپختونخوا: مالم جبہ 31، کاکول15،دیر (لوئر 12،اپر01)، پاراچنار05، پشاور( سٹی 05، ائیرپورٹ 01)، چراٹ 02،کالام ،سیدوشریف ،تخت بائی ،بالاکوٹ 01، پنجاب:جہلم 18،مری13، سیالکوٹ سٹی،نارووال 06، گجرات 05، چکوال، اٹک 04،اسلام آباد (سیدپور 04، زیرو پوائنٹ، ایئر پورٹ02) ،منڈی بہاولدین،لاہورائیر پورٹ01،گلگت بلتستان: سکردو04 ،استور03 اور بگروٹ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 42، سبی 41 اوردادو میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں