محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شما ل مشرقی پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پربارش کا امکان ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔تاہم

بالائی خیبر پختونخوا ،شما ل مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں با رش ریکا رڈ کی گئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: لاہور (سٹی 17 ، ایئرپورٹ 02) ، گوجرانوالہ 14 ،سیالکوٹ سٹی02،نارووال 01، خیبر پختونخوا: ، میرکھانی 12 ، دروش 08 ،مالم جبہ 05،کاکول04،سندھ:اسلام کوٹ05،گلگت بلتستان: ، گوپیس 02،بگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو ،دالبندین اور تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں