ہفتہ کے دن بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات کی اہم پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔تاہم شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی / وسطی پنجاب ، اسلام آباد،سندھ، بالائی خیبر پختونخواہ ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں

گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):پنجاب: اسلام آباد (ائیرپورٹ 137 ، زیرو پوائنٹ 25 ، بوکرا 21 ، گولڑہ ، سید پور 18) ، لاہور (ائیرپورٹ 128 ، سٹی 91) ، قصور 102 ، بہاولنگر 78 ، چکوال 61 ، راولپنڈی (شمس آباد 56 ، چکلالہ 51) ، سرگودھا 33 ، مری 21 ، نارووال 20 ، جوہرآباد 18 ، ساہیوال 16 ، گوجرانوالہ 11 ، جہلم 08 ، بہاولپور (ائیرپورٹ 07) ، منڈی بہاؤالدین 06 ، حافظ آباد 05 ، نور پور تھل 04 ، سیالکوٹ (سٹی 01) ، گجرات ، خانیوال 01 ، سندھ: میرپورخاص 86 ، ٹنڈوجام 18 ، سکرنڈ 17 ، حیدرآباد 12 ، بدین 08 ، چھور 03 ، شہید بینظیر آباد 01 ، کراچی (صدر ، گلشن حدید 01) ، خیبر پختونخوا: پاراچنار 14 ، بالاکوٹ 13 ، کاکول 09 ، میرکھانی 03 ، کشمیر: راولاکوٹ 15 ، مظفرآباد (اے پی ، سٹی 07) ، گڑھی دوپٹہ 08 ، کوٹلی 07 ، راولاکوٹ 01 ، گلگت بلتستان: استور 02 ، بگروٹ ، اسکردو اوربونجی میں01ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 42 ،سبی،نوکنڈی اورلسبیلہ میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں