اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش جبکہ جنوبی پنجاب اور جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم
بالائی خیبر پختونخواہ ،بالائی / وسطی پنجاب ، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا: مالم جبہ 57 ، پٹن 34 ، سیدو شریف 27 ، کالام 14 ، چترال 16 ، کاکول 15 ، چیراٹ 05 ، بالاکوٹ 03 ، دیر (زیریں 02 ، بالائی 01) ، پنجاب: حافظ آباد 36 ، قصور 30 ، جوہرآباد 23 ، اٹک 22 ، چکوال 18 ، اسلام آباد (ائیرپورٹ 11 ، گولڑہ 07 ، بوکرا 06 ، زیرو پوائنٹ 05 ، سید پور 03) ، سیالکوٹ (سٹی 09) ، سرگودھا 07 ، راولپنڈی (شمس آباد ، چکلالہ 06) ، منڈی بہاؤالدین 06 ، نور پور تھل 05 ، مری 04 ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 03 ، خانیوال ، نارووال 02 ، فیصل آباد 01 ، کشمیر: مظفرآباد (ائیرپورٹ10 ، سٹی 05) ، گڑھی دوپٹہ 04، گلگت بلتستان: گوپس 08 ، بگروٹ 05 ، ہنزہ 04 ،اورگلگت میں03ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 43 ،سکھر اورشہید بینظیر آباد میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں