اب مسلسل بارشیں ہو ں گی،کراچی کے بعد کس شہر کے رہنے والوں کو الرٹ جاری کر دیا گیا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشنگوئی

لاہور(پی این آئی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں بارشوں کا ایک اور سلسلہ داخل ہوگیا ہے، شہر بھر میں دوپہر سے بارش کا سلسلہ شروع ہوگا. محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں وقفے وقفے سے 2 روز تک بارش ہونے کا امکان ہے، آج درمیانی جبکہ جمعہ کو تیزبارش ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے

محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہر بھر میں 30 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے، شہر میں 2 روز سے شدید حبس اور گرمی ہے۔اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ شہر کا درجہ حرارت 32 اور محسوس41 ڈگری سینٹی گریڈ ہورہا ہے‘کراچی کے ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں جمعے کی رات اور ہفتہ کی صبح ہلکی بارش کا امکان ہے ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق شہر کے جنوب مشرق میں بحیرہ عرب میں ٹرف موجود ہے، ٹرف کے زیراثرمغربی اور وسطی سندھ میں معتدل بارش کا امکان رہے گا ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ 15 ستمبرکے بعد مون سون سندھ سے رخصت ہوجائے گا۔ادھر کے پی کے ‘آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں شدیدبارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے دریاؤں اور ندی ‘نالوں میں طغیانی سے سیلابی ریلے آبادیوں میں داخل ہورہے ہیں گذشتہ ہفتے سے سوشل میڈیا پر سوات کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں، جن میں بہت سارے مکانات اور دکانیں سیلابی ریلوں میں بہتی ہوئیں دیکھی جا سکتی ہیں۔مقامی افراد کے مطابق سیلاب کی وجہ سے بحرین، مدین اور دیگر علاقوں میں شدید نقصانات ہوئے ہیں لیکن راستوں کی بندش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے تاحال کئی علاقوں سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے‘ پشاور میں پرووینشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ ااتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ صوبے کے بیشتر علاقوں میں جمعرات اور جمعے کے دن مزید بارشوں اور سیلابی ریلوں کا امکان ہے. پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اداروں کو بتایا گیا ہے کہ دیر، سوات، بونیر، شانگلہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، نوشہرہ، اور چارسدہ میں جمعرات اور جمعے کو مزید بارش کا امکان ہے، جس سے لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close