اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد، بالائی /وسطی پنجاب ،خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ۔ اس دوران شمال مشرقی پنجاب ، خیبر پختونخوا اورکشمیر میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم اسلام آباد،
پنجاب،خیبر پختونخوا، سندھ ،کشمیراور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): پنجاب: جوہر آباد 154، نور پور تھل 126، اٹک114، سرگودھا 93، کرور (لیہ) 85، چکوال 87، اسلام آباد ( ائیر پورٹ 79، گولڑہ 42، زیرو پوائنٹ 29 ، بوکرہ22، سیدپور20)، بھکر 56، بہاولپور (سٹی55، ایئر پورٹ 44)، ملتان (سٹی 53، ایئر پورٹ 25)، خانیوال 46، اوکاڑہ 39، ڈی جی خان 23 ، رحیم یار خان 19، راولپنڈی (شمس آباد 20 ، چکالہ 18 )،مری 18 ، جھنگ 11،ساہیوال، کوٹ ادو 08، فیصل آباد 06، گجرات 01، خیبر پختونخوا:مالم جبہ 176 ، پٹن 101، ڈی آئی خان 78 ، کالام76، دیر(لوئر 62، اپر 52)، پشاور، تخت بائی 37، چترال 31 ، سندھ: سکھر 05، کشمیر:مظفرآباد(سٹی 84 ، ائیرپورٹ 66 )، گڑھی دوپٹہ 28 ، کوٹلی 09،راولاکوٹ04 ، گلگت بلتستان : گوپس 34، دروش 14، استور02، بگروٹ،چلاس میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 42 اور لاڑکانہ میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں