اگلے 48 گھنٹوں کے دوران مزید موسلادھار بارش کا اندیشہ، الرٹ جاری کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)خلیج بنگال سے آنے والے ہوا کے کم دباؤ اور مغربی ہواؤں کی موجودگی میں کل دن سے ضلع چکوال، اٹک اور خوشاب میں شروع ہونے والی بارشوں کا سلسلہ تاحال جاری۔عات کے مطابق تلہ گنگ، پنڈی گھیب کے علاقوں میں 150 ملی میٹر سے زائد جبکہ کلرکہار اور چکوال کے کچھ علاقوں میں

250 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔موسمیاتی ماڈلز چکوال اور اٹک میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران مزید موسلادھار بارش کا اندیشہ ظاہر کر رہے ہیں، سو حکومتی سطح پر فی الفور کسی اقدام کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close