اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز سندھ ، پنجاب ،خیبر پختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر
علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم زیریں سندھ ، بالائی خیبر پختونخوا، وسطی پنجاب اور کشمیرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): سندھ: چھور 62، مٹھی 02، پنجاب: اوکاڑہ 14،خیبر پختونخوا: کاکول 14، دیر ، میر کھانی 03،کشمیر: راولاکوٹ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 42، سبی 40اور دالبندین میں39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں