اتوار کے روز کہاں کہاں بارش ہو گی؟محکمہ موسمیات کی بڑی پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز سندھ ، شمال مشرقی وجنوبی پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران سندھ اورجنوبی پنجاب میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم

بالائی خیبر پختونخواہ ، وسطی/جنوبی پنجاب ، سندھ ، کشمیر ، اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختو نخواہ: کاکول 09 ، سیدو شریف 07 ، مالم جبہ 06 ،میر کھنی ، کالام 01 ، سندھ: ٹھٹھہ 05 ، مٹھی 02 ، پنجاب: ملتان سٹی 05 ، قصور 01 ، گلگت بلتستان: بونجی 06 ، استور01، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 03،کوٹلی 02میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 41، نور پور تھل ، بھکر اورسکرنڈمیں 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close