اسلام آباد(پی این آئی)ملک کےبیشتر بالائی علاقوں میں اگلے تین دنوں کے لیے ( اتوار سے منگل) اکثر مقامات پربارشوں کی پیشگوئی۔ملک کے بالائی علاقوں میں تیز بارشوں کا سلسلہ داخل ہو رہا ہے جس کے باعث اتوار(رات) سے منگل کے دوران پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا، ، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں اکثر
مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے ۔پیر سے بدھ کے دوران راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، منڈی بہاؤالدین ، حافظ آباد ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، نارووال ، لاہور ، قصور ، اوکاڑہ ، فیصل آباد ، جھنگ ، سرگودھا ، میانوالی ، خوشاب ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان۔ راجن پور ، ڈیرہ غازیخان ، ملتان ، بہاولپور ، خانیوال ، ژوب اور بارکھان میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔پیر سے بدھ کے دوران دیر ، سوات ، بونیر ، شانگلہ ، کوہستان ، ہری پور ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، پشاور ، چارسدہ ، صوابی ، مردان ، کوہاٹ اور کرم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی توقع ہے۔موسلادھار بارش سےپیر اور منگل کے روز شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اورندی نا لوں میں طغيانی کا خدشہ ۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ۔دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں