اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہیگا ۔ تاہم اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب ، زیریں سندھ ، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دورن جنوبی مشرقی سندھ میں چند مقا
مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی / وسطی پنجاب ، سندھ ، کشمیر ، بالائی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں اکژ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر)سندھ: کراچی (سرجانی 114 ، فیصل بیس 95 ، گلشن حدید 86 ، صدر 84 ، نارتھ کراچی 84 ، کیماڑی 82 ، ناظم آباد 50 ، مسرور بیس 47 ، اولڈ ایریا ایئرپورٹ 44 ، لانڈھی 38 ، یونیورسٹی روڈ 37 ، سعدی ٹاؤن 29 ، جناح ٹرمینل 22) ، مٹھی 09 ، ٹھٹھہ 08 ، شہید بینظیر آباد 06 ، پنجاب: سیالکوٹ (سٹی 102 ، ایئرپورٹ) 52) ، نارووال 74 ، لاہور (سٹی 67 ، ایئرپورٹ 53) ، منگلا 63 ، اوکاڑہ 31 ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 26 ، قصور 25 ، گوجرانوالہ 21 ، ساہیوال 20 ، گجرات 19 ، خانیوال 17 ، مری 16 ، جھنگ 14 ، منڈی بہاؤالدین 06 ، فیصل آباد ، جہلم 05 ، ملتان 01 ، خیبرپختونخوا: چیراٹ 79 ، بنوں 49 ، مالم جبہ 39 ، کاکول 38 ، بالاکوٹ 30 ، پٹن ، سیدو شریف 22 ، میرکھانی ، اپر دیر 08 ، کالام 07 ، چلاس 01 ، کشمیر: مظفرآباد (سٹی 21 ، ایئرپورٹ 07) ، راولاکوٹ 11 ، کوٹلی 06 ، گڑھی دوپٹہ 04 ، گلگت بلتستان: بگروٹ 13 ، بونجی 12 ، استور 10 ، گلگت 09 ، اسکردو 03 اور گوپس میں02ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں