کراچی میں آج بھی بارش کا امکان، بارش کب تک جاری رہے گی ؟ جانئے

کراچی(پی این آئی)کراچی میں آج بھی بارش کا امکان، بارش کب تک جاری رہے گی ؟ کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ معتدل بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج دوپہر میں گرج چمک کے ساتھ معتدل بارش ہو سکتی ہے۔سردار سرفراز کا کہنا ہے

کہ کراچی اور ٹھٹھہ کے قریب سمندر میں ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم تاحال موجود ہے جو دوپہر میں بارش برسا سکتا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں بارش کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے تھے جب کہ مختلف حادثات میں 25 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔اس کے علاوہ شہر کے کئی علاقوں میں اب بھی پانی گھروں اور سڑکوں پر موجود ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close