اگلے چوبیس گھنٹوں میں کیا ہونیوالا ہے؟محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشنگوئی کردی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز اسلام آباد، پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیراور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دورن زیریں سندھ اور مشرقی بلوچستان میں چند مقا مات پر مزید بارش کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب،سندھ، کشمیر،

بلوچستان، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں اکژ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): کشمیر: کوٹلی 180 ، راولاکوٹ 89 ، گڑھی دوپٹہ 36 ، مظفرآباد (ائیر پورٹ19) ، سندھ: کراچی (فیصل بیس 136 ، ناظم آباد 113 ، مسرور بیس 111 ، لانڈھی 94 ، کیماڑی 88، جناح ٹرمینل 86 ، صدر 84 ، نارتھ کراچی 84، سرجانی 83 ، سعدی ٹاؤن 81 ، اولڈ ایریا ائیر پورٹ 78 ، یونیورسٹی روڈ 73 ، گلشن حدید 47) ، موہنجو داڑو 107 ، جیکب آباد 36 ، لاڑکانہ 29 ، شہید بینظیر آباد 28 ، پیڈعیدن 25 ، سکھر 20 ، مٹھی 12 ، ٹھٹھہ 07 ، دادو 05 ، میرپورخاص 04 ، چھور ، حیدرآباد 02 ، پنجاب: سیالکوٹ (سٹی 120 ، ایئرپورٹ 58) ، جہلم 98 ، گوجرانوالہ 93 ،منڈی بہاؤالدین 42 ، مری 38 ، ڈی جی خان 30 ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، نارووال 25 ، کوٹ ادو ، گجرات 23 ، نور پور تھل 20 ، چکوال 15 ، لاہور (ائیر پورٹ 14) ، اٹک 13 ، حافظ آباد 08 ، راولپنڈی (چکلالہ 06 ، شمس آباد 02) ، اسلام آباد (ائیر پورٹ 06 ، زیرو پوائنٹ 02 ، بوکرا 02 ، گولڑہ 01) ، فیصل آباد ، جوہرآباد ، لیہ 05 ، خان پور ، اوکاڑہ 03 ، رحیم یار خان ، سرگودھا ، ملتان 02 ، خانیوال 01 ، بلوچستان: بارکھان 75 ، سبی 70 ، ژوب 12 ، لسبیلہ 04 ، خیبرپختونخوا: پٹن 31 ، مالم جبہ 22 ، سیدو شریف 08 ، چلاس 05 ، کاکول 06 ، میرکھانی ، کالام ، بالاکوٹ 03 ، گلگت بلتستان: ہنزہ 25 ، بگروٹ 12 ، گلگت 11 ، بونجی ، گوپس 08 ، استور 05 ، اوراسکردو میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں