محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی غلط ثابت، کمزور پڑنے والا بارشوں کا سلسلہ مزید طاقتور ہونے لگا، اگلے کتنے گھنٹے بارش جاری رہے گی؟

کراچی (پی این آئی) کراچی میں بارش کا سلسلہ نہ تھم سکا۔محکمہ موسمیات نے اپنے ابتدائی اندازے بدل دئیے،محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جانے والی پیشگوئیاں الٹ ثابت ہوئیں،کراچی میں پھر سے موسلا دھار بارش شروع ہو گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پہلے 4 بجے تک مسلسل بارش کی پیشگوئی کی تھی۔

محکمہ موسمیات کا نیا اندازہ ہے کہ تیز بارش رات 11 بجے تک جاری رہے گی۔یعنی کے کراچی میں مزید کئی گھنٹے تک تیز بارش ہو سکتی ہے۔کراچی شہر میں کسی بھی مقام پر انتظامیہ موجود نہیں۔لوگ انتہائی پریشانی کے عالم میں ہیں۔کراچی میں شدید بارش کے بعد شارع فیصل کئی مقام پر ڈوب گئی۔ تاہم اب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا کمزور ہوتا سسٹم زور پکڑنا شروع ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والا سسٹم کمزور پڑ رہا تھا۔بلوچستان سے آنے والے سسٹم کے بقیہ حصے نے اسے مضبوط کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ پورے کراچی میں اس وقت صورتحال کنڑول سے باہر ہو چکی ہے۔کراچی ایک سمندر کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔لوگوں کے کمر تک پانی آ چکا ہے،مختلف مقامات پر حادثات میں رونما ہو رہے ہیں۔سندھ میں حالیہ دنوں میں بارشوں نے تباہی مچادی ہے کراچی بدین میرپور خاص حیدرآباد اور دیگر اضلاع اور دیہات کے ہزاروں لوگ اور مویشی برساتی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں ، مگر کہی بھی کوئی حکومت کا نام و نشان تک نظر نہیں آرہا ہے ، عوام کو بی یار و مددگار لاوارث حالت میں چھوڑ دیا گیا ہے۔اپوزیشن کا کہنا ہے کہ پیشگی اطلاعات کی باوجود بارشوں کا چھٹا اسپیل حکومت کی مجرمانہ غفلت اور نااہلی کے سبب کراچی پر قہر بن کر ٹوٹا جس نے ناصرف درجن سے زائد قیمتی زندگیوں کو لقمہ اجل بنالیابلکہ علاقے کے علاقے ڈوب گئے ،جبکہ شہر کی مرکزی شاہراوں سمیت نشیبی علاقے زیر آب آگئے، رہائشی آبادیوں ، مساجد ہسپتالوں میں سیوریج ملا برساتی پانی رات گئے تک لوگ اپنی مدد آپ نکالتے رہے جبکہ عومی ووٹوں سے منتخب ہوکر اقتدار کے ایونوں میں پہنچنے والے عوامی نمائندے اپنے اختیارات کا رونا رو کر عوام کوگمراہ کرنے کی ناکام کوشش کرتے رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close