کہاں کہاں بارشوں کا سلسلہ رکنے والا ہے اور کہاں سلسلہ جاری رہے گا؟ کئی علاقوں میں بارشوں کا نیا سسٹم بھی داخل ہونے کی پیشنگوئی

کراچی(پی این آئی)محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق گزشتہ تین دنوں سے سندھ کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری رہا کراچی تاحال شدید بارش جاری ہے- بارشوں کا سلسلہ سندھ کے بیشتر علاقوں سے تقریبا اختتام پذیر ہونے والا ہے- البتہ کراچی میں ابھی بھی بارش جاری ہے- اگلے 24

گھنٹوں میں مغربی سندھ بلخصوص کراچی میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہوسکتی ہے جنوبی سندھ کے دیگر علاقوں میں بعض مقامات پر بارش ممکن ہے-آج پنجاب کشمیر کے اور شمال مشرقی بلوچستان کے بھی مختلف علاقوں میں بارش ہوئی- آئنده 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب خیبرپختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں مزید بارش ہوسکتی ہے- ملک میں موجود بارشوں کا سلسلہ کمزور پڑچکا ہے جو کل اختتام پذیر ہوجائے گا- کل یا پرسوں سے چند روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم مرطوب اور گرم رہیگا لیکن اتوار سے ملک کے جنوبی علاقوں بلخصوص صوبہ سندھ میں بارشوں کے نئے سلسلے کی آمد ہوسکتی ہے –

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close