کراچی میں بارشوں کا نصف صدی کا ایک ریکارڈ ٹوٹ گیا، 53 سال قبل جولائی 1967 میں کراچی میں 429 ملی میٹر بارش ہوئی تھی

کراچی(پی این آئی)کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے دوران کئی ریکارڈ ٹوٹ گئے اور کئی نئے بن گئے۔شہر قائد میں بارشوں کا نصف صدی کا ایک ریکارڈ ٹوٹ گیا، 53 سال قبل جولائی 1967 میں کراچی میں 429 ملی میٹر بارش ہوئی تھی، تاہم رواں ماہ میں اب تک 442 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے۔محکمہ

موسمیات کے 89 سالہ ریکارڈ میں سب سے زیادہ بارشیں 1967 کے مون سون سیزن میں ہی ہوئی تھیں۔سال 1967 کے مون سون میں کراچی میں 713 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی تھی، رواں مون سون سیزن میں اب تک 566 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوچکی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close