موسلا دھار بارشیں، اگلے 48گھنٹے خطرناک قرار، ہنگامی ہدایات جاری کر دی گئیں

لاہور (پی این آئی) اگلے 48 گھنٹے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں، ہنگامی ہدایات جاری کر دی گئیں، آئندہ 2 روز کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان، این ڈی ایم اے نے خطرناک قرار دیے گئے علاقوں میں انتظامیہ کو متحرک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں کے

دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں طوفانی بارشیں ہوںے کا امکان ہے۔طوفانی بارشوں کی وجہ سے اگلے 2 روز کے دوران صورتحال خطرناک شکل اختیار کر سکتی ہے۔ ندی نالوں، دریاوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے واضح امکانات ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میں نالہ لئی، دریائے راوی، دریائے جہلم، دریائے چناب میں خطرناک سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔اس تمام صورتحال میں این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر چکی ہے۔گزشتہ چند روز سے سندھ میں طوفانی مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ اب پنجاب اور خیبرپختوںخواہ موسلادھار مون سون بارشوں کی زد میں آئیں گے۔ کراچی کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ کراچی میں موجود بارش کا سسٹم کمزور پڑ رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ زیریں سندھ اور کراچی میں ہوا کے کم دباؤ کا بیشتر حصہ سمندر میں چلا گیا جس سے کراچی میں موجود بارش کا سسٹم کمزور پڑنے لگا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مون سون بارشوں کے سسٹم کاکچھ حصہ شہر میں موجود ہے تاہم شدت زائد نہیں جس کی وجہ سے کل صبح تک کراچی میں معتدل اور کہیں کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں اگست میں ہونے والی مون سون کی بارشوں نے شہر کے نظام کو بری طرح متاثر کیا ہے، بارشوں سے شہر میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جو اب تک برقرار ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کراچی میں اگست کے ماہ میں ہونے والی بارشوں کا 90 سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے۔ یہاں یاد رہے کہ مون سون سیزن کے آغاز سے قبل ہی پیشن گوئی کی گئی تھی کہ اس سال مون سون کی توقع سے زائد بارشیں ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close