اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ۔ اس دوران بالائی پنجاب،بالائی خیبر پختونخوااور کشمیر میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ جبکہ سندھ اور مشرقی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ مزید
بارش کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ جبکہ سندھ، کشمیر، پنجاب، خیبر پختونخوا اور مشرقی بلوچستان میں بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش:۔سندھ: حیدر آباد (سٹی139، ایئر پورٹ 128)، ٹھٹہ 134 ،میر پور خاص116، مٹھی 113، کراچی (گلشن حدید163، فیصل بیس 38 ، لانڈھی95، اولڈٖ ائیر پورٹ 89، صدر88، یونیورسٹی روڈ 86، سعدی ٹاون 81 ، ناظم آباد 78 ، جناح ٹرمینل 76، مسرور بیس 69، نارتھ کراچی 54، سرجانی 46، کیماڑی 22)، ٹنڈو جام 104 ،چھور100، بدین 96، ، دادو 93 ، پڈ عیدن ، شہید بینظیر آباد 47 ، لاڑکانہ، 01، پنجاب :اسلام آباد ( زیرو پوائنٹ 99،سیدپور45 ، بوکرا02 ، )، راولپنڈی ( شمس آباد 87 ، چکالہ 34)،سیالکوٹ (سٹی18،ایئر پورٹ 04)، رحیم یا ر خان 10 ، مری08، ملتان 02 ، نارووال01،خیبر پختونخوا: بالاکوٹ 11 ، مالم جبہ ، چراٹ 05 ، کاکول 04 ، بلوچستان : پنجگور13 ، خضدار 08 ، سبی 07،اورمارا04 ، کوئٹہ 02اور کشمیر: کوٹلی میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں