مون سون کا شدید ترین اسپیل برسنے کو تیار، کتنے دنوں تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشنگوئی

پشاور (پی این آئی) ملک کے شمالی ریجن کیلئے مون سون کے انتہائی شدت والے اسپیل کی پیشن گوئی، طوفانی بارشوں کے باعث خیبر پختونخوا کے اضلاع پشاور،چارسدہ ،مردان اورہری پور میں اربن فلڈنگ کاخدشہ، لوگوں کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت، متعلقہ حکام کو الرٹ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق

ملک کے شمالی علاقہ جات، خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں منگل سے بارشوں کا طوفانی سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔جاری رپورٹ کے مطابق تیز بارشوں کے باعث صوبے کے بعض اضلاع پشاور،چارسدہ ،مردان اورہری پور میں اربن فلڈنگ کاخدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں منگل سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے نے طوفانی بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تمام ضلعی انتظامیہ،ریسیکیو 1122اور متعلقہ اداروں کوضروری ہدایات جاری کر دی گئی ۔ ہدایت کی گئی ہے کہ جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں پر چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جا ئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ جمعرات کے روز تک وقفے وقفے جاری رہنے کا امکان ہے۔سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ لوگوں کو اپنی نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب آئندہ 24 گھںٹوں کیلئے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close