کراچی میں آج شام گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا ؟محکمہ موسیات نے پیشنگوئی کر دی

کراچی (پی این آئی)کراچی میں آج شام گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا ؟محکمہ موسیات نے پیشنگوئی کر دی، کراچی میں آج شام گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق مشرقی سندھ اور بھارتی راجستھان پر موجود ہوا

کے کم دباؤ آپس میں مل گئے ہیں، سسٹمز کے ملنے کے باعث ان کی شدت تاحال برقرار ہے جب کہ خلیج بنگال میں ہوا کا ایک اور کم دباؤ بھی بن رہا ہے۔سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج شام کراچی میں گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں تیز بارش کا امکان ہے جب کہ رات 12 بجے کے بعد کراچی میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے کچھ علاقوں میں 70ملی میٹر سے زائد بارش کا امکان ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کرچی میں 26 اگست تک بارش کا امکان رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close