کراچی(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق مو ن سون ہوائیں سندھ میں داخل ہونا شروع ہو چکی ہیں ۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران #کراچی سمیت سندھ کے جنوبی اور جنوب مشرقی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ھے۔#خلیج_بنگال سے آنے والے مو ن سون ہواؤں کے کم دباؤ کے باعث کل
سے جمعے کے دوران سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان ھے۔تفصیل کے مطابق کل سے جمعے کے دوران #کراچی، خیدرآباد، ٹھٹہ، سجاول، #بدین، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، #میرپورخاص، تھرپارکر، اسلام کوٹ، عمرکوٹ، #جامشورو، مٹیاری، سانگھڑ، نواب شاہ، سیہون، #دادو، نوشہرو فیروز، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، شہدادکوٹ، گھوٹکی، شکار پور، جیکب آباد، کشمور، میرپور ماتھیلو،سمیت سندھ کے تمام علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش جبکہ کہیں کہیں شدید بارشوں کا امکان ھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں