سوموار کے روز کہاں کہاں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز سندھ، جنوب مشرقی بلوچستان ، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ ، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔تاہم زیریں سندھ، مشرقی بلوچستان،

لاہور اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش:۔ سندھ: نگرپارکر 38 ، کراچی (لانڈھی 18 ، گلشن حدید ، سرجانی 17 ، صدر 12 ، نارتھ کراچی 10 ، کیماڑی 08 ، جناح ٹرمینل 07، فیصل بیس 05 ، اولڈ ائیرپورٹ03، مسرور بیس ، سعدی ٹاؤن 02 ، یونیورسٹی روڈ 01) ، اسلام کوٹ 17 ، بدین14 ، کلوئی 06 ، ڈپلو 05 ، مٹھی 02 ،بلوچستان : خضدار 09، پنجاب : لاہور ائیر پورٹ 04،گلگت بلتستان: بگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی44، دالبندین، چلاس 43، تربت ، روہڑی اوردادو میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں