کراچی میں آج سےموسلا دھار بارشوں کی پیشنگوئی،یہ بارشیں کتنے روز تک جاری رہیں گی ؟جانئے

کراچی(پی این آئی)کراچی میں آج سےموسلا دھار بارشوں کی پیشنگوئی،یہ بارشیں کتنے روز تک جاری رہیں گی ؟ کراچی میں آج سے اگلے 3 روز کے دوران گرج چمک کے ساتھ کہیں تیز اور کہیں معتدل بارش ہونے کا امکان ہے جب کہ تیز بارشوں کے نتیجے میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ رہے گا۔چیف میٹرو لوجسٹ سردار

سرفراز کے مطابق آج سے بدھ تک شہر میں شدت کے ساتھ بارشیں ہونے کا امکان ہے، شہر کے چند ایک مقامات پرموسلادھار بارش کا بھی امکان رہے گا، علاقوں میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہوسکتی ہے اور تیز بارش کے نتیجے میں اربن بلڈنگ کا بھی خطرہ رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی سندھ میں ایک ہوا کا کم دباؤ پہلے سے موجود ہے جو گزشتہ دنوں کراچی سمیت اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سبب بنا جب کہ ہوا کا دوسرا کم دباؤ جو بھارت راجستھان پر موجود تھا وہ بھی سندھ میں داخل ہوچکا ہے، ہوا کے دونوں کم دباؤ کے میلاپ سے مون سون کا سسٹم طاقتور ہوگا جس کی وجہ سے آج سے 28 اگست تک ابتدا میں تیز جب کہ بعد ازاں معتدل بارشیں ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.1 جب کہ کم سے کم 26 ڈگری ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت نمی کا تناسب 85 اور شام کو 76 فیصد رہا، سمندر کی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار30 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close